پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی 13 اور 14 اکتوبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
عمان کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستان اور عمان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوگا، دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
اجلاس میں پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا، عمان کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، دورے سے مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔