دنیا بھر میں آج قدرتی آفات کے تدارک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج قدرتی آفات کے تدارک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اقوام متحدہ کی ہدایت پر 13 اکتوبر کو منائے جانے والے اس دن کا بنیادی مقصد زلزلوں، سیلابوں، اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے اقدامات اور پیشگی تیاریوں سے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کیلئے قدرتی آفات ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر معمولی بارشیں، گلیشیئرز کا پگھلنا اور شدید سیلاب اب روزمرہ کا معمول بنتے جا رہے ہیں۔

قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جا سکتا، لیکن بہتر منصوبہ بندی اور بروقت اقدامات سے ان کے تباہ کن اثرات کو کم سے کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ صرف حادثے کے بعد امداد فراہم کرنے کا نام نہیں، بلکہ آفت آنے سے پہلے کی تیاری اور تحفظ ہی اصل کامیابی ہے۔