پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا۔
وزیر مملکت طلال چودھری کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کے پی حکومت کو مال غنیمت سمجھ رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نہیں رہی تو اب کہتے ہیں ہمیں حصہ دیا جائے۔
طلال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سیٹ اپ کسی کو حصہ دینے کیلئے نہیں، جب بندہ پگڑی پہنے اور داڑھی ہو تو ذمہ داری بڑھ جاتی ہے، معدنیات نکالنے کیلئے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں برا کہہ لیں لیکن دہشتگردوں کے ساتھ کھڑے نظر نہ آئیں، ایسے لوگوں سے نمٹنا پاکستان کے اداروں کو آتا ہے، خیبر پختونخوا میں گورنر راج مختصر وقت کیلئے ہے۔
وزیر مملکت کا مزید کہنا ہے کہ یہ سیٹ اپ صرف دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بنایا گیا، کوشش ہوگی جتنا جلد ہوسکے کے پی میں سیاسی سیٹ اپ بحال کر دیں۔