پاکستان
خلاصہ
- وادی لیپہ: (دنیا نیوز) پاک فوج کے زیراہتمام محکمہ صحت آزاد کشمیر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں پاکستان و آزاد کشمیر کے مایہ ناز ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے شرکت کی اور مختلف امراض میں مبتلا بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ و علاج کیا۔
کیمپ کے ذریعے دور افتادہ وادی لیپہ کی عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی، مریضوں کو طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
مقامی افراد نے اس فلاحی کاوش پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آتی ہیں۔