میر رضا کیس، نئے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت

میر رضا کیس، نئے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت

نئے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی جامع تحقیقات کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے، کیس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق کیس کی فائل 11 سو صفحات سے زائد پر مشتمل ہے، تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 14 روز کی مہلت دینے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے 10 روز کا وقت دے دیا۔