اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خاتون اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں احسن طاہر کو آج دوبارہ عدالت پیش کیا گیا، سینئر سول جج راولپنڈی محمد نصراللہ وٹو نے احسن طاہر کا 4 جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

دوران سماعت تفتیشی آفیسر کی جانب سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ملزم کو تفتیش مکمل کر کے 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے آئندہ تاریخ پر مکمل تفتیشی رپورٹ، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی ہے، ملزم شوہر کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

قبل ازیں ملزم کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا، جسمانی ریمانڈ منظور ہونے بعد پولیس ملزم کو واپس تھانہ لے گئی۔