پاکستان
خلاصہ
- صوابی: (دنیا نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے اِن ٹیک میں پیش آنے والے واقعے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا۔
چیئرمین واپڈا نے منصوبے کے اِن ٹیک سٹرکچر، سرنگ، پاور ہاؤس اور دیگر اہم مقامات کا دورہ کیا، اس موقع پر واپڈا کنسلٹنٹس، ٹھیکیدار اور واپڈا کی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم نے صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کے مرکزی ڈھانچے یا اس کے کسی بھی اہم حصے کی مضبوطی اور سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے والی تفصیلی رپورٹ جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کے لیے محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔
وزارت آبی وسائل نے بھی واپڈا سے واقعے کی ابتدائی جائزہ رپورٹ طلب کی تھی۔