پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے حق بات کہنے سے روک لے گا تو ایسا ممکن نہیں، نئےصوبوں کا قیام لازم و ملزوم ہے، ہمیں ملک بچانا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ وہ پارٹی کو کمزور نہیں ہونے دیں گے، انہیں پارٹی کو مضبوط کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مجھ پر 10 الزام لگاتے جا سکتے ہیں کرپشن اور بے ایمانی کا الزام نہیں لگایا جا سکتا، میں ایسی جگہ رہا جہاں چوری نہیں بلکہ ڈکیتی کرسکتا تھا، کون سا شعبہ ہے جو کرپشن سے پاک ہے۔