چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی

چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے نئے صوبوں کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، پی ٹی آئی اصولی طور پر نئے صوبوں کے قیام کی حامی ہے، آئینی تقاضے پورے کئے جائیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر حکومت نے تاحال پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کیا، پارٹی میں لڑائی جھگڑے ختم کرکے مفاہمت کا راستہ اپنانا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں سے لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں، تمام مسائل کا حل پارلیمنٹ سے نکلے گا۔