پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب نابینا ڈیلی ویجز یونین ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آگئی، نابینا افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
نابینا افراد کے احتجاج کے باعث شملہ پہاڑی چوک کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کو روزگار فراہم کیا جائے اور پنجاب حکومت اپنے سابقہ وعدوں کی پاسداری کرے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رکھیں گے۔