پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ

پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ

آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ کے دورافتادہ علاقے کوٹھیاں میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام مفت ویٹرنری کیمپ منعقد کیا گیا، پاک فوج کی ویٹرنری ٹیم نے کیمپ کے دوران مقامی افراد کے مال مویشیوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، جبکہ مجموعی طور پر ایک ہزار 35 جانوروں اور پرندوں کا چیک اپ کیا گیا اور حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔

کیمپ میں 150 بھینسوں، 165 گائے، 315 بھیڑوں، 245 بکریوں، 45 مال بردار جانوروں، 278 پولٹری اور 30 پالتو جانوروں کا معائنہ کیا گیا، مفت ویٹرنری کیمپ میں جانوروں کے طبی معائنے کے ساتھ ان کے مالکان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کوٹھیاں کے مقامی رہائشیوں نے مفت ویٹرنری کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا۔