حضرت سلطان باہوؒ کا 346 واں عرس آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

حضرت سلطان باہوؒ کا 346 واں عرس آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

عرس کی تقریبات میں شرکت اور روحانی حاضری کے لیے ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی دربار حضرت سلطان باہوؒ آمد کا سلسلہ جاری ہے، زائرین کی بڑی تعداد دربار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی اور نذرانہ عقیدت پیش کر رہی ہے۔

عرس کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور زائرین کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت سلطان باہوؒ کا سالانہ عرس ہر سال جمادی الثانی کی پہلی جمعرات کو منایا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔