آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی

آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی

وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی نے کہا آزاد کشمیر میں یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں، گرینائٹ، ٹورملین اور پکھراج جیسے قیمتی پتھروں کے ذخائر بھی ہیں۔

سید افتخار گیلانی نے کہا کہ سیمنٹ کی صنعت، کوئلے اور باکسائٹ کے شعبوں میں بھی بہت صلاحیت ہے، آزاد کشمیر میں معدنیات سے متعلق قوانین کو ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے گلگت بلتستان انتہائی اہم خطہ ہے، گلگت بلتستان کے معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

سیکرٹری پٹرولیم نے کہا پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے، معدنیات کا شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان منرل فورم سے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے گا۔