بھکر: 9 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

بھکر:  9 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ سنہری مسجد کا رہائشی ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ڈی پی او بھکر شاہد احمد چدھڑ نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف ہراسگی، تشدد اور جنسی جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، بچوں اور خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔