پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی الرٹ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی صورتِ حال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شرپسندوں عناصر کی سرکوبی کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس افسران سے تعاون کریں، چیکنگ کے عمل کو سیف سٹی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔