دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا کل سےآغاز، ممتاز قراء کی پاکستان آمد شروع

دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا کل  سےآغاز، ممتاز قراء کی پاکستان آمد شروع

مقابلے میں شرکت کیلئے ایران اور مصر سے تعلق رکھنے والے ججز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں، جبکہ کیمرون، ٹوگو، موزمبیق اور ازبکستان کے قراء گزشتہ شب اسلام آباد پہنچے۔

آج جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، آئیوری کوسٹ، مصر، تنزانیہ، گیمبیا اور نائجیریا کے قراء بھی پاکستان پہنچ گئے، قطر، مراکش اور فرانس سے تعلق رکھنے والے قراء کی آمد بھی ہوگئی ہے۔

دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا، جس میں دنیا بھر کے ممتاز قراء فنِ قرأت میں اپنی مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

معروف عالمی قاری سید صداقت علی مقابلے کے چیف جج ہوں گے، جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے قراء کی آمد کا سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔