حنا جاوید قتل کیس کا چالان سیشن جج کو پیش

حنا جاوید قتل کیس کا چالان سیشن جج کو پیش

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کل منگل اس کی ابتدائی سماعت کریں گے، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے حنا جاوید قتل کیس کے چالان کی سکروٹنی کا عمل شروع کردیا، ذرائع پراسیکیوشن برانچ کے مطابق چالان میں قانونی نقائص کی نشاندہی ہوئی تو اسے اصلاح کیلئے واپس پولیس کو بھیجا جاسکتا ہے۔

حنا جاوید قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے، 45 سالہ شادی شدہ خاتون حنا جاوید کو 20 اگست کو اسکے گھر میں قتل کیا گیا تھا۔

پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے حنا جاوید قتل کیس کو ہائی پروفائل قتل کیس قرار دیا ہے، راولپنڈی پولیس نے فرانزک رپورٹس وصول ہونے اور تفتیش مکمل کرکے چالان جمع کرایا تھا، مقتولہ کے اہلخانہ پولیس کی تفتیش پر پہلے ہی عدم اعتماد کرچکے ہیں۔