خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کیا قائد اعظم ہیں کہ میں ان کی ذات پر تبصرے کروں گا، ان کی ذات پر کبھی تبصرہ کیا نہ کروں گا۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں منہ چھپانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، مجھ جیسا آدمی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے، محسن نقوی کی کارگزاری پر بطور کولیگ اور سیاسی کارکن بات کرنا میرا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر ناراض ہونے اور ردعمل دینے کے بجائے محسن نقوی کو تسلیم کرنا چاہئے کہ نئے صوبوں کا معاملہ انہوں نے مس ہینڈل کرکے متنازع بنا دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نےغیرمتعلقہ باتیں کرکے یہ معاملہ الجھا دیا اب یہ معاملہ متنازع ہوکر پارلیمنٹ میں آئے گا، ریفرنڈم پر کوئی سمجھوتا یا راستہ نکل سکتا ہے، پیپلز پارٹی اب ریفرنڈم پر میدان میں آگئی ہے کہ ہم ریفرنڈم کو نہیں مانتے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بزنس مین تو کسی کو بخار نہ دیں، اربوں روپے سیاسی جماعتوں کو کیوں دیں گے؟ میرا چیلنج ہے، بتائیں کس کاروباری شخصیت نے ن لیگ کو اربوں، لاکھوں یا سو روپے بھی دیے ہوں۔