خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑنے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی رجحانات کو تقویت مل رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں اداراہ پائیدار ترقیاتی پالیسی کے زیراہتمام’’انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارم اینڈ ٹروتھ ایرا‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر خواتین اوربچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وائرل ہونے والے مواد کومالی فوائد سے جوڑنے کے باعث سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خواتین کی عزت، وقاراور نجی زندگی کےتحفظ میں ناکام دکھائی دیتا ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ بعض عناصرانتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دے رہے ہیں، بعض عناصرانتہا پسندانہ نظریات اور ممنوعہ تنظیموں کے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ٹک ٹاک پرمصنوعی ذہانت سےتیارکردہ مواد کےساتھ اے آئی لیبل لگانا لازمی قراردیا گیا ہے، پاکستان میں مثبت اورتعمیری مواد تخلیق کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکےساتھ ملک رمشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہاں ہے۔