الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 9 اضلاع میں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حلقہ بندی ہوگی جس میں کرک، ہنگو، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، چترال اپر، سوات، اپر سوات اور پہاڑ پور شامل ہیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انتظامی انتظامات، نقشوں کی خریداری اور عملے کی تربیت 1 دسمبر سے 9 دسمبر تک مکمل ہو گی جب کہ ویلج و نیبرہوڈ کونسلز کی ابتدائی فہرست 10 دسمبر سے 9 جنوری تک تیار ہو گی۔

دوسری جانب ابتدائی فہرست 10 جنوری کو اعتراضات کے لیے شائع کی جائے گی، اعتراضات 11 جنوری سے 27 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے۔