پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی واقعہ کے زخمیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں، واقعے میں زخمی ہونے والے 9 افراد میں سے 7 کی شناخت کر لی گئی جبکہ 2 زخمی تاحال نامعلوم ہیں۔
زخمیوں میں 35 سالہ نادر حسین ولد علی نواز، 30 سالہ شوکت علی ولد لال خان، 22 سالہ احمد ولد ظفر اقبال، 24 سالہ نوید ولد مسافت خان شامل ہیں۔
دیگر زخمیوں میں 22 سالہ نور اللہ ولد محبوب جان، 22 سالہ عزیز الحق ولد حبیب الرحمان اور 25 سالہ واصل خان ولد خان محمد شامل ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔