پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق سنگ بنیاد چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے رکھا، تقریب میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے بھی شرکت کی۔
سرکاری رہائش گاہیں ڈپلومیٹک انکلیو ایکسٹینشن اسلام آباد میں تعمیر کی جائیں گی۔ منصوبہ وزارت قانون و انصاف کی سرپرستی میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) مکمل کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق منصوبے کے لیے 6 ایکڑ، یعنی 29 ہزار 40 مربع گز اراضی مختص کی گئی ہے۔ منصوبے کا مقصد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کو سرکاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب میں رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ رائے محمد خان، سیکرٹری وزارت قانون راجہ نعیم اکبر اور سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔