بنگلا دیشی میڈیا نمائندوں کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پالیسی بارے بریفنگ

بنگلا دیشی میڈیا نمائندوں کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پالیسی بارے بریفنگ

ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا پیسیفک ڈاکٹر محمد فیصل نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا۔

بریفنگ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کے فروغ میں میڈیا کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا، بریفنگ کے بعد سوال و جواب کا ایک نشست بھی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب یہ مثبت پیش رفت ہے۔

اس کے علاوہ خلائی میدان میں پاکستان اور چین کی شراکت داری بھی مزید بڑھنے کا امکان ہے، سپیس مشن سے واپسی پر دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون میں توسیع کی توقع کی جا رہی ہے۔