پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کو 3 اور 4 دسمبر 2026 کو تہران میں منعقد ہونے والے 18ویں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و سلامتی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔