پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے نکالی گئی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے میں اب بھی 9 افراد موجود ہیں، جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔