علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق شخص کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ راشد محمود کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، حادثے میں ملوث گاڑی اور ڈرائیور سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔