علاقائی
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) گنگارام ہسپتال کی کنٹین کا ملازم گہرے کنویں میں گرکر جاں بحق ہو گیا۔
واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انعام اللہ فون سنتے سنتے کنویں میں گر گیا، انعام اللہ کی اغواء کی ایف آئی آر 19نومبر کی درج تھی۔
ایف آئی میں درج ہے کہ انعام اللہ کہیں لاپتہ ہو گیا، کافی دنوں سے تلاش کیا جارہا تھا وہ نہیں مل رہا تھا۔ سی سی ٹی وی کے سامنے آنے پر اصل حقائق سامنے آگئے۔
لاہور پولیس نے لاش کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا دیا، پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔