علاقائی
خلاصہ
- ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں بچیکی جڑانوالہ روڈ نزد پٹرولنگ چوکی پر مزدا گاڑی اور کماد سے لدی ٹرالی میں تصادم ہو گیا۔
گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو عملہ نے پیشہ ورانہ مہارت سے زخمی شخص کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
ریسکیو عملہ نے 17 سالہ محمد عمر کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت 49 سالہ غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے حادثے کی تحقیقات بھی شروع کر دی۔