پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کردی گئی، ایم 4 پر فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ ایم 4 بھاری ٹریفک کیلئے عبدالحکیم سے فیصل آباد تک بند کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہے، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔