علاقائی
خلاصہ
- بلوچستان کے محکمہ ایکسائز میں ایک ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
کوئٹہ: نیب بلوچستان نے 340 گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ ایکسائز میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو ایک ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کا انکشاف ہو گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔