علاقائی
خلاصہ
- منڈی بہاؤالدین (دنیا نیوز)ریلوے ٹریک ٹوٹا تو اس کی مرمت کرانے کی بجائے لکڑی کا ٹکڑا رکھ کر ٹرین گزاری جانے لگی،جو کہ کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔
منظور آباد کے قریب سرگودھا لالہ موسیٰ ریلوے ٹریک کا آٹھ انچ کا حصہ ٹوٹا تو عملے نے مرمت نہ کرائی،لکڑی کی جوگاڑ لگا دی ۔جوڑ پکا کرنے کے لیے اوپر کپڑا باندھ کر مرہم پٹی کر دی۔ریلوے کے عملے کی اس سنگین لاپروائی پر لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کا یہ عطائی پن کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے لیکن یہ بات ریلوے حکام کی سمجھ میں آئے تب ہے ناں ۔