کوئٹہ: سریاب روڈ کے قریب دھماکے سے ریلوے ٹریک تباہ

کوئٹہ: سریاب روڈ کے قریب دھماکے سے ریلوے ٹریک تباہ
سریاب روڈ کی موسیٰ کالونی میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا جس سے ٹریک کا دوفٹ کا ٹکڑا اڑ گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کچلاک میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے 2 افراد کو گرفتار کرکے سو کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا۔ گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔