کراچی : ناظم آباد میں انتظامیہ کا آپریشن، غیر قانونی تجاوزات مسمار

Published On 31 Dec 2025 09:30 PM 

کراچی :(دنیا نیوز) کمشنر کراچی کی ہدایت پر ناظم آباد میں پھول گلی میں صبح سویرے غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی زیر نگرانی کیا گیا جس میں کے ایم سی انتظامیہ نے بھی حصہ لیا،تجاوزات شدہ ڈھانچے کو پہلے سے نشانات لگا کر مسمار کیا گیا۔

اُنہون نے کہا کہ غیر قانونی مواد اور سامان کو ضبط بھی کیا گیا اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا،ناظم آباد میں تجاوزات روز بروز بڑھتی جارہی تھی جس پر ایکشن لیا گیا۔

سید حسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پھول گلی ناظم آباد کی شناخت ہے جسکو اصلی حالت میں لانا ضروی تھا، پھول گلی کو اس کی چوڑائی کے حساب سے بحال کردیا گیا۔