بھارتی کی اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت

بھارتی کی اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں موجود بھارتی سفارتخانے نے بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے سفارتخانے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور وہ دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔

بھارتی سفارتخانے کی ہدایت میں مزید کہا گیا کہ ساتھ ہی بھارتی شہری ایران میں جاری مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں۔