علاقائی
خلاصہ
- قصور: (دنیا نیوز) گاؤں بھاگیوال میں آوارہ کتوں نے میاں بیوی اور 10 سالہ بچے کو کاٹ لیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق 45 سالہ یاسین اپنی 40 سالہ بیوی شہناز بی بی کے ساتھ گھر کے باہر کھڑا تھا، اچانک کتوں نے حملہ کر دیا جس سے دونوں میاں بیوی زخمی ہو گئے۔
بھاگیوال میں ایک دوسرے واقعے میں باؤلے کتے نے 9 سالہ علی رضا کو کاٹ لیا، ریسکیو ٹیم نے دونوں میاں بیوی کو الہ آباد جبکہ زخمی بچے کو چونیاں ہسپتال منتقل کر دیا۔