لکی مروت: زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق، 7 افراد کی حالت غیر

لکی مروت: زہریلا کھانا کھانے سے نوجوان جاں بحق، 7 افراد کی حالت غیر

 پولیس کے مطابق واقعہ وانڈہ سیمو میں پیش آیا جہاں زہریلا کھانا کھانے والوں میں نوجوان، 4 خواتین، ایک بچی اور دو بچے شامل تھے۔

دوسری جانب زہریلا کھانا کھانے سے ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ دیگر افراد کو تشویشناک حالت میں سٹی ہپستال بنوں ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔