علاقائی
خلاصہ
- ایبٹ آباد:(دنیا نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں سوئی گیس میں کیمیکل کی موجودگی سے 17 طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔
ترجمان ایوب میڈیکل کمپلیکس کا کہنا تھا کہ بے ہوش ہونے والی طالبات پبلک ہیلتھ سکول کی طالبات تھیں، متاثرہ 17 طالبات کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ گیس لیکج کے باعث طالبات کو متلی، قے اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا، 5 طالبات کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا۔
دوسری جانب متاثرین میں سے ایک طالبہ میڈیکل آئی سی یو، دو سی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔