لاڑکانہ: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، چلڈرن ہسپتال میں 4 ماہ کی بچی دم توڑ گئی

لاڑکانہ: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، چلڈرن ہسپتال میں 4 ماہ کی بچی دم توڑ گئی

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ 4 ماہ کی اپنی بیٹی علیشاہ کو سانس میں تکلیف کی شکایت ہونے پر چلڈرن ہسپتال لائے، بچی کو آئی سی یو میں داخل کرنے کا کہا گیا لیکن انتظامیہ نے داخل نہیں کیا۔

بچی کے والد کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے کہا کے آئی سی یو میں بیڈ خالی نہیں، میری بچی تڑپ تڑپ کے مر گئی، ڈاکٹروں کو فریاد کرتا رہا کے میری بچی کو بچائیں لیکن انہیں نے کوئی مدد نہیں کی۔

متاثرہ شخص کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل نہ کرنے کے باعث میری بچی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، بچی کے والدین نے ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔