سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم کے مطالبات سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ ہم نے کرنا ہے: شرجیل میمن

سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم کے مطالبات سے فرق نہیں پڑتا، فیصلہ ہم نے کرنا ہے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ضرورت پڑی تو جوڈیشل کمیشن ضرور بنے گا، ،متحدہ کا مقصد صرف تنقید کرنا ہے، سانحہ گل پلازہ پر سیاست کرنا بہت افسوس کی بات ہے، حکومت کبھی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ لوگ تڑپ رہے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم ختم کردیں، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کے مطالبے کئے جا رہے ہیں، سیاست کرنا سب جماعتوں کا جائز حق ہے، سیاسی سرگرمی پر کوئی روک ٹوک نہیں۔

سینئر صوبائی وزیر کا مزیدکہنا تھاکہ 2008ء سے 2013ء تک کوئی ایک سیاسی قیدی نہیں تھا، کراچی میں منصوبے مکمل ہونے سے شہریوں کیلئے آسانیاں ہوں گی۔