صحت
خلاصہ
- میہڑ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے میہڑ میں گلے کے خطرناک وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا۔
گلے کے وائرس میں مبتلا میہڑ کا رہائشی 12 سالہ بچہ آصف علی جسکانی انتقال کر گیا، متوفی بچے کے والد کے مطابق چند دن قبل ان کے بیٹے کو گلے کا وائرس لاحق ہوا تھا، علاج کے لیے دادو کی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
متاثرہ بچہ کئی دن علاج جاری رہا تاہم بچے کی حالت میں بہتری نہ آ سکی بعد ازاں اسے لاڑکانہ ریفر کیا گیا مگر وہاں بھی مناسب علاج نہ کیا گیا اور پھر کراچی ریفر کر دیا گیا، بچہ کراچی جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
یاد رہے میہڑ میں اس وائرس سے اب تک 8 معصوم بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔