عارف والا: رہائشی گھروں پر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹ لائن جان لیوا خطرہ بن گئی

عارف والا: رہائشی گھروں پر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹ لائن جان لیوا خطرہ بن گئی

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ لٹکتے تاروں کے باعث گزشتہ 4 سالوں میں 3 ہلاکتیں اور 3 افراد معذور ہو چکے ہیں، واپڈا حکام کو بار بار توجہ دلانے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائی وولٹیج بجلی لائن کو فوری طور پر رہائشی آبادی سے دور منتقل کیا جائے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔