علاقائی
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی چار روزہ خصوصی دودھ چیکنگ مہم مکمل ہو گئی۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے کے بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کی گئیں جبکہ 278 دودھ کی گاڑیوں کی چیکنگ بھی مکمل کر لی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں سے نمونے حاصل کرنے کے بعد موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے ان کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں ٹوٹل 300 دودھ کے نمونوں کی چیکنگ کی گئیں۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے مزید آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چیکنگ میں 219 نمونے تسلی بخش جبکہ 81 نمونے ملاوٹی اور غیر معیاری پائے گئے جبکہ غیر معیاری ثابت ہونے پر تقریبا 2155 لیٹر دودھ موقع پر ہی تلف کر لیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مردان سے 53، ہزارہ سے 136، ملاکنڈ سے 34، کوہاٹ سے 10، پشاور سے 7 جبکہ بنوں اور ڈی آئی خان سے 30، 30 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔