گوجرانوالہ میں 4 قتلوں کا ڈراپ سین، خطرناک سیریل کلر گرفتار

گوجرانوالہ میں 4 قتلوں کا ڈراپ سین، خطرناک سیریل کلر گرفتار

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے سونے کی بالیاں لوٹنے کی خاطر خاتون اور اس کے دو بچوں کو تیز دھار آلے کے پے در پے وار کر کے قتل کیا،ملزم نے چند ہفتے قبل ایک اور واردات میں قیمتی لہنگا چھین کر 13 سالہ بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتارا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم ہارون کو گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے خاتون کے کان کاٹ کر سونے کی بالیاں لوٹیں جبکہ ملزم واردات کے بعد سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدرد بن کر موجود رہا۔

چند ہفتے قبل ملزم نے اپنے فیکٹری مالک کے 13 سالہ بیٹے ریحان علی کو اغوا کر کے قیمتی لباس چھیننے کے بعد قتل کیا اور لاش نہر میں پھینک دی تھی