توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم پیش رفت

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر اہم پیش رفت

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس اپیل پر بروقت رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا۔

اعتراض لگایا گیا کہ درخوست گزار نے توشہ خانہ ٹو کیس کی مرکزی اپیل پر بروقت اعتراضات دور نہیں کیے، اپیل پر رجسٹرار کے اعتراضات سات دن میں دور کرنے تھے۔

رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ بروقت اعتراضات دور نہ کرنے کا وقت گزر گیا ہے، اپیل پر اعتراض موجود ہے تو سزا معطلی کی درخواست کیسے لگائی جا سکتی ہے۔