علاقائی
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے ایس بی سی اے کو مؤثر اور فعال ادارہ بنانے کے لیے جامع اصلاحاتی منصوبے کا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی اور ٹاسک فورس قائم کیا جائے گا، گنجان آبادی والے علائقوں میں غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کہ لئے ڈرون سروے کیا جائے گا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سنگل ونڈو سہولت کو تمام ریجنز تک وسعت دینے کا اعلان کیا گیا ہے، ہزاروں پرانی فائلوں اور منظوری ریکارڈ کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع ہو گیا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کیٹگری ٹو اور تھری عمارتوں کی منظوری جلد مکمل طور پر آن لائن ہوگی، عوام کی سہولت کے لیے جیو ٹیگڈ کمپلینٹ ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہری اپنی شکایات آن لائن درج کر سکیں گے اور ان کی پیش رفت بھی ٹریک کر سکیں گے۔