کراچی: لیاری میں کارروائی، منشیات فروش گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار

کراچی: لیاری میں کارروائی، منشیات فروش گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار

ایس آئی یو حکام کے مطابق کارروائی میں بین الصوبائی منشیات فروش گروہ اصغر بلوچ کے 2 اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بڑی مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی 8570 گرام ویڈ برآمد ہوئی ہے جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 11 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی شناخت بہادر علی اور عمران حیدر کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔