نواب شاہ: نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، زچہ و بچہ جاں بحق

نواب شاہ: نجی ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، زچہ و بچہ جاں بحق

ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون گاؤں ٹھارو رند کی رہائشی تھی، پولیس نے جاں بحق خاتون مسمات فہمیدہ رند اور بچے کی لاشیں تحویل میں لے کر متعلقہ ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیں۔

نجی ہسپتال کا عملہ اور لیڈی ڈاکٹر ہسپتال سے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی مدعیت میں لیڈی ڈاکٹر اور عملے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔