عارف والا: کار کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

عارف والا: کار کی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار کار آگے جاتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار 2 افراد موقع پہ ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتلق کر دیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد احمد ولد منشا اور جاوید ولد انور کے ناموں سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں زمان ولد لطیف اور شفیع اللہ ولد جاوید شامل ہیں، چاروں افراد کا تعلق پاکپتن سے ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں نے فوری موقع پہ پہنچ کر گاڑی کو کاٹ کر زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو نکالا، اور ہسپتال منتقل کیا۔