علاقائی
خلاصہ
- ڈسکہ: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے 3 سالہ بچی کو کچل دیا۔
واقعہ ہپو گڑھا میں پیش آیا، تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر 3 سالہ بچی دعا فرانسس دم توڑ گئی، 3 سالہ دعا فرانسس والدہ کے ہمراہ گاؤں کے کچے راستے پر پیدل جا رہی تھی، ملزم عبداللہ نے تیز رفتار موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بچی کو کچل دیا۔
حادثے میں بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی اور ٹانگ ٹوٹ گئی فوری طور پر اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ موترہ میں متوفیہ کے والد فرانسس کی مدعیت میں ملزم عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔