مردان: کمرے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

مردان:  کمرے کی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو، میڈیکل ٹیم، ڈیزاسٹر گاڑی اور ایمبولینسز پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کے ساتھ، زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لوند خوڑ ہسپتال منتقل کر دیا۔

جاں بحق افراد میں 60 سالہ شاہ وزیر اور ان کی زوجہ شامل ہیں جبکہ 18 سالہ صدیق ولد شاہ وزیر زخمی ہے۔